Breaking News

پی سی پر مختلف زبانیں منتخب کرنا

اس تھریڈ کے ٹائٹل سے ہی آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا۔ جی ہاں آج میں آپ کو پی سی پر مختلف زبانیں منتخب کرنے کی ٹِپ بتاؤں گا۔
اس سے پہلے آپ کو کسی ویب سائٹ سے کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کر کے اردو لکھنے کے بارے میں بتایا تھا۔ لیکن آج آپ کے پی سی میں سے
ہی مختلف زبانوں کو منتخب کرنے کے بارے میں بتاؤں گا۔ جو سکرین شاٹ میں اس میں اٹیچ کروں گا وہ ونڈوز 7 کے ہیں دوسری ونڈوز میں
تھوڑا بہت فرق ہو سکتا ہے۔
تو چلتے ہیں تھریڈ کی جانب۔

سب سے پہلے آپ کنٹرول پینل میں جائیں اور پھر وہاں سے آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق عمل کریں۔

Name:  1.png
Views: 277
Size:  148.3 KB

نمبر6 ایڈ کو دبانے سے اس طرح کی ونڈو اوپن ہو گی۔ آپ اس کو اوپر نیچے سکرول کر کے اپنی پسندیدہ زبان تلاش کر سکتے ہیں
اس کے بعد آپ جو بھی زبان منتخب کرنا چاہتے ہیں اس کو منتخب کریں۔ میں نے اردو پہلے سے انسٹال کی ہوئی ہے اور انگلش ڈیفالٹ میں ہوتی ہے۔
اس لیے میں نے عربی پر کلک کیا ہے۔ یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔

Name:  2.png
Views: 287
Size:  86.6 KB

اب جب آپ عربی پر کلک کریں گے تو اس طرح کی ونڈو کھلے گی۔یہاں آپ اپنی مرضی کا کی بورڈ سلیکٹ کر لیں۔اور پھر اوکے کا بٹن دبا دیں۔

Name:  4.png
Views: 287
Size:  83.3 KB

بٹن دباتے ہی آپ واپس کی بورڈ والی ونڈو پر آ جایئں گے۔ اگر آپ مزید کوئی دوسری زبان منتخب کرنا چاہتے ہیں تو یہی عمل دوبارہ کریں۔
جب آپ اس ونڈو پر واپس آیئں گے تو جو زبان آپ نے منتخب کی تھی وہ اب یہاں آپ کو نظر آنا شروع ہو جائے گی۔
اب آپ نے اپلائی کا بٹن دبانا ہے اور کام ختم۔ 

Name:  5.png
Views: 286
Size:  87.8 KB

اب آپ کے لینگویج بار میں عربی بھی نظر آئے گی۔اب آپ جب چاہیں انگلش لکھیں، جب چاہیں اردو لکھیں اور جب چاہیں عربی لکھیں۔
آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق اپنی زبان منتخب کر سکتے ہیں۔

Name:  6.png
Views: 281
Size:  37.4 KB

یا آپ کی پیڈ سے بھی اس کو تبدیل کر سکتے ہیں ۔
Alt + shift
اکٹھے دبانے سے بھی آپ زبان تبدیل کر سکتے ہیں۔ ایک مرتبہ دبانے سے انگلش سے اردو اور دوبارہ دبانے سے اردو سے عربی منتخب کر سکتے ہیں۔
کی بورڈ سے زبان کا انتخاب کرنے کے لیے مزید راہنمائی کے لیے یہ تھریڈ وزٹ کریں۔
تو دوستو میرا یہ تھریڈ مکمل ہو گیا ہے۔ اب آپ لوگ اس کو ٹرائی کریں اور مجھے اپنی رائے سے ضرور نوازیں۔ اور اگر پسند آئے تو تھینک کا بٹن ضرور دبائیں۔
اس کے متعلق کسی ممبر کا کوئی سوال ہو تو وہ پوچھ سکتا ہے۔
دعاؤں میں یاد رکھیے والسلام

No comments